Thursday , January 24 2019

بردہ فروشی میں ملوث دو افراد بشمول خاتون گرفتار

جیلانی باشاہ اور لکشمی پر پی ڈی ایکٹ کا نفاذ ، سائبرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) لڑکیوں اور خواتین کی غیر قانونی منتقلی اور بردہ فروی میں ملوث دو افراد بشمول ایک خاتون کے خلاف سائبرآباد پولیس نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار کے احکامات کے مطابق 48 سالہ جیلانی باشاہ ساکن سائنک پوری اور 58 سالہ ایس لکشمی ساکن کے بی ایچ پی متوطن مغربی گوداوری کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ باشاہ مادھاپور میں کرایہ پر فلیٹ حاصل کرتے ہوئے مختلف مقامات سے جسم فروش لڑکیوں کو منتقل کر رہا تھا اور ان سے جسم فروشی کا کاروبار کر رہا تھا ۔ یہ شخص باڈی مساج اور سیکس ورکرز کے اشتہارات بھی ویب سائیٹ پر پیش کر رہا تھا ۔ پولیس نے جون 2018 میں گرفتار کرنے کے بعد باشاہ کو جیل منتقل کیا تھا ۔ سائبرآباد پولیس کے مطابق وسنت نگر کے بی ایچ پی علاقہ کی ساکن لکشمی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوکٹ پلی کے علاقہ میں فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا تھا اور ملازمہ کی حیثیت سے ایک بروکر خاتون کو اپنے ساتھ رکھ لیا اور لڑکیوں کو معقول تنخواہ کے نام پر طلب کرتے ہوئے جسم فروشی کا کاروبار کرتی تھی ۔ پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT