Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / برساتی پانی میں محصور دو ٹرینوں کے 2000 مسافرین کو بچالیا گیا

برساتی پانی میں محصور دو ٹرینوں کے 2000 مسافرین کو بچالیا گیا

ممبئی 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں موسلا دھار بارش کے سبب ویسٹرن ریلوے کے نالا سپارہ اور سٹی اسٹیشنوں کے درمیان آج صبح کی اولین ساعتوں میں پٹریوں پر پانی جمع ہوجانے کے سبب ممبئی جانے والی دو طویل مسافتی ٹرینوں کے تقریباً 2000 مسافرین کو دشوارکن صورتحال سے گزرنا پڑا۔ تاہم قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران بچالیا گیا۔ این ڈی آر ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ نے ممبئی جانے والی شتابدی ایکسپریس اور ودودرہ ایکسپر کے 2000 مسافرین کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

TOPPOPULARRECENT