Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / برسبین ٹسٹ : آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ پر 503 رن کی سبقت

برسبین ٹسٹ : آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ پر 503 رن کی سبقت

برسبین ۔ 7 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان برسبین میں جاری پہلے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالیے تھے اور اس کی مجموعی برتری 503 رنز ہو چکی ہے۔تیسرے دن لنچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 317 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 239 رنز کی اہم سبقت حاصل کی تاہم اس نے فالو آن نہیں دینے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے دونوں اوپنرز جو برنز (129) اور ڈیوڈ وارنر (114) نے سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی وارنر سنچری بنا چکے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر عثمان خواجہ 9 اور ایڈم ووگز ایک رن پر کھیل رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کریگ نے تین وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ بولٹ کے حصے میں آئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن کا آخری وکٹ گرا اور انھوں نے 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے میچل اسٹارک نے 4 اور میچل جانسن نے 3 وکٹیں لیں جبکہ ایک ایک وکٹ ہیزل وڈ، ناتھن لیئن اور میچل مارش کے حصے میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT