Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / برسبین پل سے چھلانگ لگانے والا شخص لاپتہ

برسبین پل سے چھلانگ لگانے والا شخص لاپتہ

سڈنی ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برسبین میں ایک شخص نے جو نشہ کی حالت میں تھا۔ ایک پل سے محض تفریح کی خاطر چھلانگ لگادی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا ۔ آسٹریلیائی پولیس کے مطابق وہ ان چار افراد میں شامل تھا جنہوں نے ولیم جولی برج سے دریائے برسبین میں چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا تھا جو پل سے صرف 33 فٹ نیچے بہتا ہے ۔ برسبین میں انسپکٹر شین کرائر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف لطف اندوز ہونے کے لیے چھلانگ لگانا چاہتے تھے تاکہ موج مستی سے بھر پور استفادہ کرسکیں ۔ تاہم جو 30 سالہ برطانوی شخص لاپتہ ہوا ہے اس نے پل سے سب سے پہلے چھلانگ لگائی ۔ انسپکٹر نے کہا کہ پل سے چھلانگ لگانے سے قبل متوفی نے پہلے دو تین میٹر تک دوڑ لگائی اور پل کی فصیل کو پھلانگتے ہوئے دریا میں کود گیا اور گہرے پانی میں چلاگیا ۔ کچھ لمحوں بعد وہ دوبارہ آبی سطح پر ابھرا ۔ دائیں بائیں کچھ ہاتھ مارے اور اس کے بعد پھر پانی میں چلا گیا ۔ جس کے بعد وہ دوبارہ نہیں ابھرا ۔ اس کے ساتھیوں نے فوری طور پر ایمرجنسی خدمات کو چوکس کردیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اس کی تلاش کی جارہی ہے جس میں پانی کے اندر کسی شئے یا فرد کو ڈھونڈنے کے آلات نصب ہیں لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ اب تک چھلانگ لگانے والا لاپتہ بتایا گیا ہے جب کہ اس کے ارکان خاندان کو پولیس نے اس حادثہ کے بارے میں مطلع کردیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT