Saturday , December 15 2018

برسر اقتدار آنے پر راجستھان کے کاشتکاروں کے قرضہ جات معاف کرنے راہول کا تیقن

جئے پور 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے کاشتکاروں کو ترغیب دینے کے لئے ہرممکن کوشش کرتے ہوئے صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج تیقن دیا کہ اگر اُن کی پارٹی ریاست میں حکومت تشکیل دیتی ہے تو اندرون دو یوم کاشتکاروں کے باقی زرعی قرضے جات معاف کردیئے جائیں گے۔ جیسلمیر کے پوکھرن اسمبلی حلقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہاکہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ ایک شرم کی بات ہے کہ پنجاب اور کرناٹک میں انتخابات منعقد ہوئے اور وہاں کی کانگریس حکومت نے کاشتکاروں کے زرعی قرضے معاف کردیئے لیکن دیگر بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں ایسا نہیں کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست میں آئندہ حکومت آپ لوگ بنائیں گے اور تشکیل حکومت کے اندرون 10 دن کاشتکاروں کے تمام زرعی قرضے جات معاف کردیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں جھوٹے تیقنات نہیں دیتا بلکہ جو بات کہتا ہوں اُس میں یقین رکھتا ہوں اور وہی کرتا ہوں جو میرا یقین ہوتا ہے۔ آپ چاہیں تو اُن ریاستوں کے کاشتکاروں سے پوچھ سکتے ہیں۔ ہم وہی کرتے ہیں جوکہ شہ نشین سے اپنی تقریروں میں کہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT