Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / برسر خدمات ملازمین کے طرز پر موظف ملازمین کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

برسر خدمات ملازمین کے طرز پر موظف ملازمین کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

اسٹیٹ گورنمنٹ پنشنرس اسوسی ایشن کی نئی کمیٹی تشکیل ، عاملہ کا اجلاس
حیدرآباد۔20اپریل(سیاست نیوز)برسرخدمت سرکاری ملازمین کی طرز پر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیٹ گورنمنٹ پنشنرس اسوسیشن تلنگانہ ‘ حیدرآباد سے وابستہ ذمہ داران نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو کیش فری ہلت کارڈ کی اجرائی اور پی آر سی بقایہ جات کی عاجلانہ اجرائی کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔ آج یہاں قدیم پریس کلب بشیر باغ میں اسٹیٹ گورنمنٹ پنشنرس اسوسیشن تلنگانہ ‘ حیدرآبادکی نئی کمیٹی تشکیل دئے جانے کے بعد پہلے اراکین عاملہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے اسوسیشن کے صدرکے نارائن رائو نے کہاکہ ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی موظف ملازمین پی آر سی کے انتظار میںہیں۔انہوں نے کہاکہ چار قسطوں میںپی آر سی کی اجرائی کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو یکمشت پی آر سی کی ادائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 75سال کی عمر کے ریٹائرڈ ملازمین کے وظائف میں پندرہ فیصد کا اضافہ کیاجائے تاکہ اپنی زندگی کے آخری حصہ میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین آرام کی زندگی گذار سکیں۔جنرل سکریٹری اسوسیشن روی ٹھاکر‘اسوسیٹ صدر ایس رام ورما چاری سکریٹری محمد خواجہ ‘ وی آر دیشپانڈے کے علاوہ اسوسیشن کی اراکین عاملہ کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT