Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / برسلز ہوائی اڈے کا ایک بمبار فرانسیسی صحافیوں کی جیل کا گارڈ تھا

برسلز ہوائی اڈے کا ایک بمبار فرانسیسی صحافیوں کی جیل کا گارڈ تھا

دمشق۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے ہاتھوں یرغمال رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ برسلز ہوائی اڈے کا ایک بمبار شام میں یرغمال بنائے گئے چار فرانسیسی صحافیوں کی جیل کاگارڈ تھا۔دو سابق یرغمالیوں کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان چار فرانسیسی صحافیوں کو 14۔2013 میں دولت اسلامیہ نے یرغمال بنا لیا تھا اور اس دوران نجیم ان پر نظر رکھنے پر مامور تھا۔وکیل نے بتایا کہ اس وقت نجیم کو ’ابو ادریس‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔دولت اسلامیہ نے ان یرغمالیوں کو 2014 میں رہا کر دیا تھا۔یاد رہے کہ نجیم اور ابراہیم برسلز ہوائی اڈے پر کیے جانے والوں دھماکوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔دولت اسلامیہ کے ہاتھوں یرغمال رنے والے افراد کے وکیل نے تصدیق کی کہ نجیم شام میں اس جیل کے گارڈ تھے جہاں ان یرغمالیوں کو رکھا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT