Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / برطانوی اسکولوں کے خلاف اسلام پسندوں کی سازش

برطانوی اسکولوں کے خلاف اسلام پسندوں کی سازش

برمنگھم کے 25 اسکولس میں تحقیقات، گمنام مکتوب کی وصولی پر کارروائی

برمنگھم کے 25 اسکولس میں تحقیقات، گمنام مکتوب کی وصولی پر کارروائی

لندن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پولیس نے اس ملک کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں ان 25 اسکولوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جنہیں اسلام پسندوں نے اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے اسلامی نصاب رائج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ترجیحی اسلام پسندوں نے آپریشن ٹروجن ہارس کے نام سے اپنی مہم شروع کی تھی جس کا گذشتہ ہفتہ انکشاف ہوا۔ پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کو ایسی 200 رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہیکہ اسلام پسندوں نے اس علاقہ کے اسکولوں میں اپنا نصاب مقرر کرنے کی کوشش کی تھی۔ 2011ء کے اعداد و شمار کے مطابق برمنگھم میں مسلمانوں کی آبادی 22 فیصد ہے۔ سابق صدر مدرس ایان کرشا کو تحقیقات کیلئے مشیراعلیٰ مقرر کیا گیا جب شہری حکام کو موصولہ ایک گمنام مکتوب میں اس خفیہ مہم کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ برمنگھم کے 25 اسکولوں میں تحقیقات کی جارہی ہے جن میں تحتانوی اور ثانوی اسکولس بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس ماہ اپنے دورہ برمنگھم کے دورہ موقع پر کہا تھا کہ ’’ہم ایسے کسی بھی اسکول کو قبول نہیں کریں گے جو انتہاء پسندوں کی طرف سے چلایا جاتا ہے یا جہاں انتہاء پسند نظریات کو فروغ دیا جاتا ہے۔ بیان کیا جاتا ہیکہ بعض اسکولوں میں 4 صدر مدرسین کو برطرف کرتے ہوئے مزید زیادہ سخت گیر اسلامی اصولوں کو رائج کیا جارہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT