Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / برطانوی امپائر رچرڈ کیٹل گیند لگنے سے زخمی

برطانوی امپائر رچرڈ کیٹل گیند لگنے سے زخمی

کینبرا ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)   ہند ۔ آسٹریلیا کے مابین ہوئے چوتھے ون ڈے میچ کے دوران انگلش امپائر رچرڈ کیٹل برو پاؤں پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو کر میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ منوکا اوول، کینبرا میں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا  اور اوپنرز ایرن فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا شاندار آغاز کیا۔ 5 ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایرون فنچ نے ایشانت شرما کی گیند پر سیدھا شاٹ کھیلا جو ان کے ہاتھ سے ٹکرا کر امپائر رچرز کیٹل برو کے پاؤں سے جا ٹکرایا اور تاہم انہوں نے فوری طور پر کسی قسم کی تکلیف کا اشارہ نہیں دیا تاہم 17 ویں اوور میں تکلیف زیاد ہ بڑھنے کے باعث انہوں نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی میڈیکل ٹیم سے طبی امداد دی جس کے بعد وہ لڑکھڑاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور ان کی جگہ ٹی وی امپائر پال ولسن نے گراؤنڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانوی امپائر کا میچ میں مزید شرکت کرنا مشکل ہے۔

TOPPOPULARRECENT