Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / برطانوی خاتون کھلاڑی سے بدتمیزی،ہندوستانی کوچ معطل

برطانوی خاتون کھلاڑی سے بدتمیزی،ہندوستانی کوچ معطل

کولکتہ۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی تیراندازی ٹیم کے مشترکہ کوچ سنیل کمار کو برطانوی ٹیم کی خاتون کھلاڑی کو زبردستی گلے لگانے پر آرچری اسوسی ایشن آف انڈیا ( اے اے آئی ) نے معطل کردیا، اس واقعے پر انھیں فوری طور پر وطن بھی واپس بھجوادیاگیا ہے۔ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار ارجنٹینامیں یوتھ ورلڈ آرچری چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کے ہمراہ تھے۔ اے اے آئی کے سیکریٹری جنرل انیل کیمینیائی نے کہا ہے کہ ہمارے کوچ کا برتاؤ قواعد کے خلاف تھا لہذا ہم نے انھیں فوری طور پر معطل کردیا ہے، ہم اس حوالے سے انٹرنیشنل فیڈریشن برطانوی ٹیم سے آنیو الی رپورٹس کے بعد داخلی تحقیقات کریں گے اور پھر کوچ کیخلاف مزید کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT