Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / برطانوی دفتر خارجہ کے ایک اور وزیر نے استعفی پیش کردیا

برطانوی دفتر خارجہ کے ایک اور وزیر نے استعفی پیش کردیا

لندن 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی دفتر خارجہ کے ایک اور وزیر نے آج کیمرون حکومت سے استعفی پیش کردیا ۔ ایک ہفتے قبل ہی ایک وزیر سعیدہ وارثی نے غزہ پر برطانوی پالیسی کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔ دفتر خارجہ میں افریقہ کے انچارچ وزیر مارک سائمنڈس نے چند ہفتے قبل ہی استعفی کا فیصلہ کیا تھا تاہم اعلان آج کیا گیا ۔ استعفی کا غزہ حملوں سے تعلق نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT