Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / برطانوی رقاصہ کلیرے برکل نے اسلام قبول کرلیا

برطانوی رقاصہ کلیرے برکل نے اسلام قبول کرلیا

لندن ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی مشہور رقاصہ 37 سالہ کلیرے برکل نے اسلام قبول کرلیا ہے ۔ 3 بچوں کی ماں کا تعلق برطانیہ کے شہر نوٹھنگم سے ہے ۔ انہوں نے اپنا نام جمیلہ رکھا ہے ۔ اپنے سے 9 سال سے کم عمر کے مسلم شخص سے ملاقات کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرلیا ۔ وہ برطانیہ کی ہوٹلوں میں تمسخر کے انداز میں رقص کیا کرتے تھی ۔ ان کے شوہر 28

لندن ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی مشہور رقاصہ 37 سالہ کلیرے برکل نے اسلام قبول کرلیا ہے ۔ 3 بچوں کی ماں کا تعلق برطانیہ کے شہر نوٹھنگم سے ہے ۔ انہوں نے اپنا نام جمیلہ رکھا ہے ۔ اپنے سے 9 سال سے کم عمر کے مسلم شخص سے ملاقات کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرلیا ۔ وہ برطانیہ کی ہوٹلوں میں تمسخر کے انداز میں رقص کیا کرتے تھی ۔ ان کے شوہر 28 سالہ شریف جالوا سے انہوں نے گامبیا کے دورہ کے دوران ملاقات کی تھی ۔ ان کے طرز زندگی سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام قبول کرلیا ۔ کلیرے برکل اب مکمل شرعی زندگی گزاررہی ہیں ، حجاب کرتی ہیں ، انہوں نے اپنی تمام پرانی عادتوں کو ترک کردیا ہے ۔ شراب نوشی اور روزانہ 40 سگریٹ پینے کی عادت چھوڑدی ہے ۔ ان کے تین بچے 6 ، 16 اور 18 سال کی عمر کے ہیں۔انہوں نے جون میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران اسلام قبول کرلیا ۔ رمضان میں روزے رکھے ، زکواۃ و صدقہ بھی ادا کیا ۔ اسلام قبول کرنے سے قبل وہ شراب اور سگریٹ کی شوقین تھی ، تمام شوق کو ترک کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے سے قبل عریانیت ان کا فیشن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کرنا مسلم خواتین کیلئے ضروری ہے ۔ اسلام عورت کے جسم کو مکمل ڈھانکنے کا حکم دیتا ہے اور یہ پاکیزگی کی اعلیٰ علامت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT