Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / برطانوی رکن پارلیمان کی اپنے شیرخوار کے ساتھ ایوان میں آمد

برطانوی رکن پارلیمان کی اپنے شیرخوار کے ساتھ ایوان میں آمد

لندن ۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی دارالعوام میں اجلاس کے دوران پہلی بار شیرخوار کی انٹری ہوئی ہے،جو سوئنسن لبرل ڈیموکریٹ ہیں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ جو سوئنسن اپنے2ہفتے کے بیٹے کو ایوان میں لے آئیں۔جو سوئنسن کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ والدین بچوں کی ذمہ داریاں اپنے کام کے ساتھ نبھا سکتے ہیں۔جو سوئنسن ایسی پہلی خاتون پارلیمنٹ نہیں ہیں، آسٹریلیا کی خاتون سینیٹرلاریسا واٹرز بھی اپنی شیرخوار بچی کو ایوان میں لا چکی ہیں۔

اخباری رپورٹر س طوفان فلورینس کی زد میں
واشنگٹن۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یوں تو رپورٹر ز کا کام عوام تک خبریں پہنچانا ہوتا ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دیکھنے والوں کو حقائق سے آگاہ کرتے ہیں اور اپنے فرائض ہر مشکل صورتحال میں نبھاتے دکھائی دیتے ہیں۔امریکہ میں آئے فلورینس طوفان کے دوران بھی خواتین سمیت میڈیا کے نمائندوں کو لائیو کوریج کے دوران شدید کٹھن حالات کا سامنا کرنا پڑااور طوفانی ہواؤں اور بارش کے باوجود یہ رپورٹر گھنٹوں طوفان میں کھڑے لائیو رپورٹس پیش کرتے رہے۔واضح رہے کہ فلورینس طوفان کے باعث کئی علاقوں میں دس فٹ تک پانی کھڑا دکھائی دے رہا ہے جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT