Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / برطانوی سفارتکاروں کا اخراج کرنے روس کی دھمکی

برطانوی سفارتکاروں کا اخراج کرنے روس کی دھمکی

آستانہ ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے آج کہا کہ سابق دوہرے جاسوس سرگئی اسکریپال کو زہردینے کے تنازعہ پر برطانیہ سے 23 عہدیداروں کے اخراج اور وطن واپس کرنے لندن کے اقدام کے جواب میں ماسکو برطانوی سفارتخانوں کا اخراج کرے گا۔ اس سوال پر کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی طرف سے روسی سفارتکاروں کے کسی قسم کے اخراج کی صورت میں ماسکو بھی جوابی کارروائی کرے گا؟ سرگئی لاؤروف نے جواب دیا کہ ’’یقینا ہم یہ کریں گے‘‘۔ لاؤروف، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے شام کے مسئلہ پر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں بات چیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس بھی برطانوی سفارتکاروں کے اخراج کے ذریعہ بہت جلد جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکریپال کو نشانہ بنانے ان کے ملک کا کوئی مقصد یا محرکات نہیں تھے۔ تاہم انہوںنے شبہ ظاہر کیاکہ ورلڈکپ کے انعقادکو پیچیدہ بنانے کیلئے زہر دینے کے اس واقعہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے قبل ازیں کہا کہ صدر ولادیمیر پوٹن یقینا ان ہی اقدامات کا انتخاب کریں گے جو ماسکو کے مفادات کیلئے موزوں و مناسب ہوسکتے ہیں۔
برطانیہ، فرانس، جرمن اور امریکہ کے قائدین نے شاذونادر ہی دیئے جانے والے ایک مشترکہ بیان میں سابق روسی دوطرفہ جاسوس اسکریپال اور ان کی بیٹی یولیا پر زہریلے مواد سے کئے گئے اعصابی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو برطانیہ کے اقتدار اعلیٰ پر حملہ قرار دیا ہے۔ واضح رہیکہ برطانوی شہری سیلبری میں 4 مارچ کو ہوئے سوویت طرز کے زہریلے کیمیائی حملے کے بعد اسکریپال اور ان کی بیٹی کی حالت ہنوز تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT