Friday , June 22 2018
Home / برطانوی شاہی خاندان کی نئی شہزادی کا 25 اپریل کو جنم ممکن

برطانوی شاہی خاندان کی نئی شہزادی کا 25 اپریل کو جنم ممکن

لندن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیٹ مڈلٹن ایک سنہری بالوں والی بیٹی کو جس کا نام پہلے سے ہی ’’الائیس‘‘ طے کرلیا گیا ہے، ممکنہ طور پر 25 اپریل تک جنم دے سکتی ہے، جس کا وزن بھی تقریباً 3 کیلو ہوگا۔ یاد رہے کہ برطانوی عوام کو اس ’’شاہی بچی‘‘ کی آمد کا بے چینی سے انتظار ہے حالانکہ یہ بھی اپنی جگہ مسلمہ حقیقت ہے کہ شاہی جوڑے کو اپنے ہونے وا

لندن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیٹ مڈلٹن ایک سنہری بالوں والی بیٹی کو جس کا نام پہلے سے ہی ’’الائیس‘‘ طے کرلیا گیا ہے، ممکنہ طور پر 25 اپریل تک جنم دے سکتی ہے، جس کا وزن بھی تقریباً 3 کیلو ہوگا۔ یاد رہے کہ برطانوی عوام کو اس ’’شاہی بچی‘‘ کی آمد کا بے چینی سے انتظار ہے حالانکہ یہ بھی اپنی جگہ مسلمہ حقیقت ہے کہ شاہی جوڑے کو اپنے ہونے والے دوسرے بچے کی جنس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے لیکن برطانوی عوام کا خیال ہیکہ کیٹ مڈلٹن کو اب کی بار بیٹی ہی پیدا ہوگی۔ ہر 10 میں سے 9 برطانوی شہریوں کا یہی خیال ہیکہ برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور شہزادی کا اضافہ ہوگا۔ بات صرف یہاں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ تک کہا جارہا ہیکہ شہزادی ہفتہ کے روز یعنی 25 اپریل کو ہی تولد ہوگی۔ دوسری طرف شاہی خاندان سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق بھی کیٹ مڈلٹن کے بارے میں یہ بات توثیق سے کہی گئی ہیکہ وہ 25 اپریل کو اپنے دوسرے بچہ کو جنم دیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہیکہ یہ حقیقت ثابت ہوتی ہے یا محض قیاس آرائیاں۔

TOPPOPULARRECENT