Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / برطانوی شہری نے بیڈ روم کو بوئنگ 737میں تبدیل کر دیا

برطانوی شہری نے بیڈ روم کو بوئنگ 737میں تبدیل کر دیا

لندن، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ دنیا میں کئی شوقین افراد ہیں جو اپنے منفرد شوق کے باعث جلد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر کے 58سالہ رچرڈ ہچن سن نے اپنے بیڈ روم کو بوئنگ 737 طیارہ کی مانند بنا دیا اور اس شوق کیلئے 16 ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے ہیں۔ رچرڈسن نے طیارہ کے اندرونی حصے میں موجود تمام چیزیں اس ٹیرس میں نصب کردیں جس میں کاک پٹ، 12 نشستی کیبن ،ڈپارچر لاؤنج اور ایئر برج شامل ہیں۔ رچرڈسن نے کہا کہ اس کے والد پائلٹ ہونے کی وجہ سے اسے طیاروں کا شوق ہے لیکن بدقسمتی سے وہ پائلٹ نہ بن پایا جس کا اسے افسوس ہے۔

ایریزونا کے جنگل میں آگ بے قابو
ایریزونا،23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ایریزونا کے جنگل میں لگی آگ بے قابو ہو کر رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی ہے، جس پر قابو پانے میں 200 سے زائد فائر فائٹرز مصروف ہیں۔ قریبی رہائشی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ آگ نے 800 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT