Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / برطانوی فوجیوں کی افغانستان میں تعیناتی

برطانوی فوجیوں کی افغانستان میں تعیناتی

کابل ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان اور افغان فوجوں کے درمیان افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ہولناک جنگ کے دوران برطانیہ میں اعلان کیا کہ وہ اپنے فوجیوں کو افغانستان میں تعینات کرے گا۔ یہ ناٹو کی تربیتی مہم کا ایک حصہ ہوگا۔ افغانستان ہلمند کو مزید فوجیں روانہ کرچکا ہے لیکن اسے اس صوبہ میں اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ طالبان اس پر قبضہ کیلئے جان توڑ کوشش کررہے ہیں۔ وزارت دفاع برطانیہ نے آج اعلان کیا کہ وہ اپنی فوج افغان فوج کی مدد کیلئے افغانستان روانہ کررہا ہے۔ خاص طور پر شہر سنگین میں برطانوی فوجی تعینات کئے جائیں گے جہاں 456 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس ضلع میں 2001ء میں جنگ کا آغاز ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT