Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / برطانوی لڑکیوں کو جہادیوں سے شادی کی ترغیب

برطانوی لڑکیوں کو جہادیوں سے شادی کی ترغیب

لندن ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی سابق راک موسیقار اور دو بچوں کی سفید فام ماں میل جونس اب نہ صرف موسیقی ترک کرتے ہوئے جہادی بن گئی ہے بلکہ نوجواں برطانوی لڑکیوں کو جہاد کیلئے شام روانہ ہونے اور داعش میں شامل ہونے کی ترغیب بھی دے رہی ہے۔ 45 سالہ سیلی جونس جواں سال برطانوی لڑکیوں کو یہ ترغیب بھی دے رہی ہے کہ وہ اسلامی مملکت کے ق

لندن ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی سابق راک موسیقار اور دو بچوں کی سفید فام ماں میل جونس اب نہ صرف موسیقی ترک کرتے ہوئے جہادی بن گئی ہے بلکہ نوجواں برطانوی لڑکیوں کو جہاد کیلئے شام روانہ ہونے اور داعش میں شامل ہونے کی ترغیب بھی دے رہی ہے۔ 45 سالہ سیلی جونس جواں سال برطانوی لڑکیوں کو یہ ترغیب بھی دے رہی ہے کہ وہ اسلامی مملکت کے قیام کیلئے جہاد کرنے والوں کی دلہنیں بنیں۔ جونس ایک رپورٹر کو ٹوئیٹر پر پیام روانہ کرتے ہوئے شام میں خوشگوار زندگی کا تذکرہ کیا ہے ۔ اس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آئی ایس آئی ایس ( داعش) کے عسکریت پسند ان کی مدد کیلئے پہونچنے والوں کے لئے سفری اخراجات ادا کریں گے ۔ سیلی جونس اپنے ایک 10 سالہ بچے کے ساتھ داعش جہادیوں میں شامل ہوئی ہے ۔ نومسلم جونس نے 17 سالہ عائیشہ کے نام سے ایک رپورٹر کو ٹوئیٹر پیام ارسال کیا

اور شام میں جہادیوں کے ساتھ شادی کرنے والی لڑکیوں کی خوشگوار زندگی کا تذکرہ کیا۔ اس نے عائیشہ کے نام سے پوسٹ کردہ پیام میں کہا کہ وہ سبھی یہیں نہیں چاہے گی ، بلکہ شام کا سفر کرتے ہوئے ایک جہادی کی دلہن کی حیثیت سے خوشحال زندگی گذارنا چاہتی ہے ۔ چٹمین کنٹ سے تعلق رکھنے والی بیروزگار ماں سیلی جونس جو برطانیہ میں سرکاری امداد پر اپنی زندگی بسر کررہی ہے آن لائن پر کہا کہ جہاد کیلئے روانگی کے بعد وہ کس طرح اپنے ہونے والے جہادی شوہر کی مدد سے عیسائیوں کے سر قلم کرنا چاہتی ہے ۔ سیلی جونس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام سکینہ حسن رکھا ہے ۔ اس نے انکشاف کیا کہ داعش کے عسکریت پسند جہاد میں شمولیت کے لئے پہونچنے والوں کے سفری مصارف کس طرح ادا کیا کرتے ہیں۔ اُس نے اپنے ٹوئٹر پیام میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جلد سے جلد شام روانہ ہونا چاہتی ہے اور جہادیوں سے نہ صرف شادی بلکہ جہادی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT