Saturday , October 20 2018
Home / دنیا / برطانوی لیاب کا اعصابی گیس کی روس میں تیاری سے انکار

برطانوی لیاب کا اعصابی گیس کی روس میں تیاری سے انکار

لندن۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)لندن میں روسی جاسوس پر اعصابی گیس حملے کی تحقیقات کرنے والے برطانوی فوجی لیاب نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ یہ اعصابی گیس روس میں تیار کی گئی تھی ۔لیبارٹری کے چیف ایگزیکٹیو گیری ایکٹن ہیڈ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایجنٹ پر حملہ میں جو مواد استعمال کیا گیا تھا، اس کی تصدیق تو ہوگئی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے اسے کہاں تیار کیا گیا تھا؟دوسری جانب کیمیائی ہتھیاروں پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کا اجلاس آج نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہوگا جس میں ایجنٹ پر گیس حملے کے حوالے سے برطانوی الزامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔اس میٹنگ کے حوالہ سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امید ظاہر کی ہے ادارہ روسی موقف کو جاننے کے لیے ہمارے نمائندے سے بھی ملاقات کرے گا ۔ واضح رہے سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور اُن کی 33 سالہ بیٹی کو ‘اعصابی گیس’ کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT