Friday , July 20 2018
Home / دنیا / برطانوی محکمہ پولیس کی پروفیشنل باڈی کیلئے ہندوستانی نژاد خاتون کا تقرر

برطانوی محکمہ پولیس کی پروفیشنل باڈی کیلئے ہندوستانی نژاد خاتون کا تقرر

لندن۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد خاتون تاجر کو برطانوی حکومت سے ملک کے کالج آف پولیسنگ کا نیا صدر نشین مقرر کیا ہے۔ ہندوستان کے شہر کولکاتہ میں پیداء ہوئیں ملی بنرجی محکمہ پولیس میں پروفیشنل باڈی ( مجلس ) کی نگرانکار ہوں گی۔ اور ان کی اہم ذمہ داریوں میں یہ بات بھی شامل ہوگی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسٹاف وہ تمام معلومات اور ہنر کے حامل ہوں جن کی انہیں ضرورت ہے۔ اسی دوران 71سالہ ملی بنرجی نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ محکمہ پولیس کے ہر عہدیدار کی بہترین معلومات اور ہنر تک رسائی ہو جو محکمہ پولیس ، پولیس کی روز مرہ کی ذمہ داریوں کے تئیں خلوص شامل ہیں۔

ہندوستانی این جی او کو ڈیساسٹر
ریلیف کے طور پر خطیر رقمی عطیہ
واشنگٹن۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ایک غیر سرکاری تنظیم (NGO) کو حالیہ دنوں میں آئے ہاروے طوفان میں متاثرہ افراد کی انتہائی موثر انداز میں خدمات انجام دینے اور راحت کاری کی ہر ایک تک رسائی کو ممکن بنانے کے اعتراف کے طور پر 397.590 امریکی ڈالرس کا عطیہ دیا ہے۔ گریٹر ہوسٹن کمیونٹی فاونڈیشن (GHCF) نے اپنے عطیات کے دوسرے مرحلہ کا کل اعلان کرتے ہوئے سیوا انٹرنیشنل کو مذکورہ خطیر رقمی عطیہ حوالے کیا۔ جی ایچ ایس ایف نے طوفان ہاروے سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری اور راحت کاری کے لئے زائد از 80ملین ڈالرس جمع کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT