Wednesday , December 19 2018

برطانوی مسلمانوں پر مشتبہ دہشت گردوں کی اطلاع نہ دینے کا الزام

لندن ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج برطانوی مسلمانوں پر الزام عائد کیا کہ وہ مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں حکومت کو کوئی اطلاع نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی پولیس عہدیدار نے ان کے سامنے اس کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات امریکہ کے مسلمانوں کے سامنے بھی کہنے کیلئے تیار ہیں۔ جب بھی انہیں مصیبت آنے کا احساس ہو تو انہیں فوراً سرکاری عہدیداروں کو اس کی اطلاع دینی چاہئے۔
نیدرلینڈس میں ترکی سفارتخانہ بند
ڈی ہیگ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈس کے ترکی سفارتخانہ کو خطرہ کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔ وزیرخارجہ نیدرلینڈس نے کہا کہ ترکی سفارتخانہ کو دولت اسلامیہ سے خطرہ لاحق ہے۔

TOPPOPULARRECENT