Saturday , August 18 2018
Home / دنیا / برطانوی وزیر خارجہ ایران کے دورۂ پر

برطانوی وزیر خارجہ ایران کے دورۂ پر

تہران۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔ اْن کے دورے کا ایک بڑا مقصد ایران میں مقید ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زقاری ریٹکلف کی رہائی بتایا گیا ہے۔ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں اپنی حکومت کی تشویش کو واضح کریں گے۔ سال 2015 کے بعد بورس جانسن پہلے برطانوی وزیر خارجہ ہیں، جو ایران کے دورے پر ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران ایرانی جوہری ڈیل سے جڑے موجودہ عالمی حالات کو بھی زیر بحث لائیں گے۔

طالبان حملے میں 3 افغان فوجی ہلاک
کابل۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان حکام کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں ملکی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مشرقی صوبے غزنی کی ایک چوکی پر کیے گئے اس حملے میں دیگر دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزنی صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ میں 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ زخمی ہونے والے دس طالبان جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کے جنگجوؤںنے چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT