Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر میں مجسمہ گاندھی کی نقاب کشائی

برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر میں مجسمہ گاندھی کی نقاب کشائی

لندن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پارلیمنٹ اسکوائر پر مہاتما گاندھی کے ایک تاریخی مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ سچ اور عدم تشدد کے نظریہ کے علمبردار مہاتما گاندھی کا یہ مجسمہ کانسہ سے بنایا گیا ہے جو عالمی جنگ کے زمانہ میں برطانیہ کی قیادت کرنے والے وزیراعظم آنجہانی سرونسٹن چرچل کے علاوہ رنگ و نسل کے امتیاز کے خلاف جدوجہد

لندن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پارلیمنٹ اسکوائر پر مہاتما گاندھی کے ایک تاریخی مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ سچ اور عدم تشدد کے نظریہ کے علمبردار مہاتما گاندھی کا یہ مجسمہ کانسہ سے بنایا گیا ہے جو عالمی جنگ کے زمانہ میں برطانیہ کی قیادت کرنے والے وزیراعظم آنجہانی سرونسٹن چرچل کے علاوہ رنگ و نسل کے امتیاز کے خلاف جدوجہد کے علمبردار نلسن منڈیلا کے مجسمے بھی واقع ہیں۔ ہندوستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 9 فٹ طویل مجسمہ کی نقاب کشائی کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ہندوستانی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی قیادت میں سرکردہ سیاسی قائدین موجود تھے ۔ دیگر مہمانوں میں مہاتما گاندھی کے پوترے گوپال کرشن گاندھی ، بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچپن بھی شامل تھے ۔ مہاتما گاندھی پہلے ہندوستانی ہیں جن کا اس مقام پر مجسمہ نصب کیا گیا ہے ۔ مسٹر کیمرون اور مسٹر جیٹلی نے مشترکہ طورپر مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی کا پسندیدہ بھجن ’’رگھوپتی راگھو راجہ رام ‘‘ فضاء میں گونج رہا تھا ۔ مسٹر کیمرون نے جذبات سے مغلوب پراثر خطاب کے دوران کہا کہ ’’یہ مجسمہ عالمی سیاست کی تاریخ کی ایک انتہائی بلند قامت شخصیت کو موثر خراج عقیدت ہے اور اس مشہور اسکوائیر میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کے ذریعہ ہم نے انھیں اپنے ملک میں ایک دائمی مقام سکونت فراہم کیا ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT