Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / برطانوی پارلیمنٹ کیلئے 24 ہندوستانی و پاکستانی نژاد ارکان بھی منتخب

برطانوی پارلیمنٹ کیلئے 24 ہندوستانی و پاکستانی نژاد ارکان بھی منتخب

لندن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں 2017 کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی پارلیمان کے منتخب اراکین میں پاکستانی اور انڈین نڑاد سیاست دان بھی شامل ہیں۔اس بار عام انتخابات میں مجموعی طور 56 انڈین نڑاد امیدوار جبکہ 30 پاکستانی نڑاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے جہاں 12 پاکستانی نڑاد امیدواروں نے کامیابی حاصل وہیں انڈین نڑاد امیدواروں کی تعداد بھی 12 ہی رہی۔کامیاب ہونے والے 12 پاکستانی نڑاد امیدواروں میں سے نو کا تعلق لیبر پارٹی جبکہ تین کا کنزرویٹو سے ہے اور ان میں سے پانچ خواتین ہیں۔ان میں زیادہ تر پاکستانی نڑاد امیدوار تو گذشتہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے تھے لیکن لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے افضل خان اور بیڈفورڈ سے محمد یاسین نے پہلی بار دارالعوام کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔بریڈفورڈ ویسٹ کی نشست پر لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ جبکہ بریڈفورڈ ایسٹ کے حلقے سے لیبر پارٹی کے ہی عمران حسین جیتے ہیںبرمنگھم پیری بار کے حلقے سے لیبر پارٹی کے خالد محمود جبکہ برمنگھم لیڈی وڈ سے لیبر پارٹی کی ہی شبانہ محمود ایک بار پھر کامیاب ہوئی ہیں۔لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساؤتھ ایسٹ جب کہ لیبر پارٹی کی ڈاکٹر روزینہ ایلن خان ٹوٹنگ لندن سے دوبارہ رکنِ پارلیمان بنی ہیں۔وارنگٹن ساؤتھ سے فیصل خورشید نے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔حکمران کنزرویٹو پارٹی کے تین امیدوار ساجد جاوید برومز گرو سے، نصرت غنی ویلڈن جبکہ رحمان چشتی گیلنگھم اور رینہم سے ایک بار پھر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔کامیاب انڈین نڑاد ارکانِ پارلیمان میں سے سات کا تعلق لیبر پارٹی سے جبکہ پانچ کنزرویٹو پارٹی سے ہے اور ان میں چھ خواتین ہیں۔لیبر پارٹی کے تن منج?ت سنگھ دھیشی پگڑی پہننے والے پہلے سکھ ہیں جو برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔ ان کے علاوہ پریت کور گل پہلی خاتون سکھ رہنما ہیں جو دارالعوام میں اپنے حلقے کی نمائندگی کریں گی۔کنزرویٹو پارٹی کی حکومت میں وزیر رہنے والی بھارتی نڑاد پر?ت? پٹیل بھی الیکشن جیت گئی ہیں۔لیبر پارٹی کی جانب سے جن سات امیدواروں نے کامیابی حاصل ان میں تن منجیت سنگھ دھیش اور پریت کور گل کے علاوہ لیسٹر ایسٹ سے کیتھ واز،ولسل ساؤتھ سے ویلیری واز، فیلتھم اینڈ ہیسٹن سے سیما ملہوترا، وگن سے لیزا نندی اور ایلنگ، ساؤتھ ہال سے وریندر شرما شامل ہیں۔کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے کامیاب ہونے والے انڈین نڑاد امیدواروں میں سوئیلا فرنانڈیز (فیئرہیم)، پر?ت? پٹیل (وتھیم)، آلوک شرما (ریڈنگ ویسٹ)، رشی سن? (رچمنڈ)، شیلیش وارا (نارتھ ویسٹ ?یمبرج شائر) اور رینا رینجر (برمنگھم، ہال گرین) سے کامیاب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT