Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / برطانیہ،یوروپی یونین سے اچھے بریکزٹ نتائج کی امید:مرکل

برطانیہ،یوروپی یونین سے اچھے بریکزٹ نتائج کی امید:مرکل

برسلز،20اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہیکہ انہیں کوئی شبہ نہیں ہیکہ برطانیہ اور یوروپی یونین بریکزٹ پر اچھے نتائج حاصل کریگا۔برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کی رہنماؤں سے گفت و شنید آگے بڑھانے کی اپیل کے بعد مسز مرکل کے اس بیان کو اہم قرار دیاجارہاہے ۔مسز مرکل نے یہاں منعقد یوروپی یونین کی میٹنگ کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ انہیں بالکل بھی شبہ نہیں ہیکہ اگر ہم سبھی معاملات پر توجہ دیںتو ہم اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری جانب سے کامیابی کے تمام اشارے واضح ہیں۔

TOPPOPULARRECENT