برطانیہ:قدامت پسند پارٹی نے اپنی ہی حکومت کو شرمندہ کردیا

لندن،5نومبر(سیاست ڈاٹ کام)برطانوی حکومت کو حکمراں جماعت ٹوریز ہی نے نیچا دکھا دیا، برطانوی تاریخ میں پہلی بار توہین پارلیمنٹ کی تحریک منظور کر لی گئی۔بریگزٹ پر قانونی مشورہ مکمل شائع کرنے پر حکومت مجبور ہوگئی، اراکین پارلیمنٹ کو پلان بی کامطالبہ کرنے کاحق بھی حاصل ہو گیا۔برطانیہ سے ملی اطلاعات کے مطابق بریگزٹ معاہدے کی مکمل قانونی تجاویز شائع نہ کرنے پر اپوزیشن نے تحریک پیش کی، اپوزیشن لیبر پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک کے حق میں 311 ووٹ آئے جبکہ 293 ارکان پارلیمنٹ نے تحریک کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT