Wednesday , December 12 2018

برطانیہ ، فرانس بیٹیوں کی ماننداوباما کا تاثر

واشنگٹن ۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکی صدر براک اوباما نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کا تقابل اپنی دو نہات عزیز بیٹیوں کے لئے اپنی چاہت سے کیا اور کہا کہ وہ ان دونوں قریب ترین حلیفوں کے درمیان کسی پسندیدہ کا انتخاب نہیں کرسکتے ۔ ’’میری دو بیٹیاں ہیں اور وہ دونوں ہی بہت خوب اور بہت ہی عزیز ہیں اور میں کبھی اُن کے د

واشنگٹن ۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکی صدر براک اوباما نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کا تقابل اپنی دو نہات عزیز بیٹیوں کے لئے اپنی چاہت سے کیا اور کہا کہ وہ ان دونوں قریب ترین حلیفوں کے درمیان کسی پسندیدہ کا انتخاب نہیں کرسکتے ۔ ’’میری دو بیٹیاں ہیں اور وہ دونوں ہی بہت خوب اور بہت ہی عزیز ہیں اور میں کبھی اُن کے درمیان امتیاز نہیں برتوں گا ۔

ایسا ہی کچھ میرا احساس ہمارے غیرمعمولی یوروپی شراکت داروں کے ساتھ ہے ۔ وہ تمام اپنے اپنے طریقہ سے شاندار حلیف ہے ،‘‘ اوباما نے یہ بات برطانیہ یا فرانس کے درمیان اپنے بہترین یوروپی پارٹنر کے تعلق سے مشکل سوال کو ہوشیاری سے ٹالتے ہوئے کہی ۔ اوباما کی دو بیٹیاں مالیا اور ساشا ہیں ۔ اوباما وائیٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر فرانکوئی اولاند کے ساتھ پریس کانفرنس میں مخاطب تھے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ۔ فرانس اتحاد اتنا طاقتور پہلے کبھی نہیں تھا ۔ اتفاق سے صدر بارک اوباما کی بھی دو بیٹیاں ہیںجن میں امریکی سماج کے اعتبار سے صدر امریکہ بارک اوباما اور خاتون اول مشل اوباما نے کبھی بھی کوئی فرق و امتیاز نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT