Friday , September 21 2018
Home / دنیا / برطانیہ : فوجیوں کا سر قلم کرنے کی دھمکیوں پر سخت چوکسی

برطانیہ : فوجیوں کا سر قلم کرنے کی دھمکیوں پر سخت چوکسی

لندن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے فوجیوں کا سر قلم کردینے والے حملوں کے اندیشوں کے تحت پورے ملک میں سخت چوکسی کا اعلان کردیا ہے۔ فوج، پولیس اور سراغ رسانی محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی محکموں نے جہادیوں کی چیاٹنگ کی نگرانی شروع کردی ہے۔ دولت اسلامی نے ایک شخص کو اغواء کرکے اس کے قتل کی فلم جا

لندن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے فوجیوں کا سر قلم کردینے والے حملوں کے اندیشوں کے تحت پورے ملک میں سخت چوکسی کا اعلان کردیا ہے۔ فوج، پولیس اور سراغ رسانی محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی محکموں نے جہادیوں کی چیاٹنگ کی نگرانی شروع کردی ہے۔ دولت اسلامی نے ایک شخص کو اغواء کرکے اس کے قتل کی فلم جاری کی تھی اور اسے اپنی ویب سائیٹ پر شائع کردیا تھا۔ مقتول کی شناخت ہوجانے کے بعد برطانوی سراغ رسانی محکمہ اس قسم کے تازہ منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ صیانتی انتظامات فوجیوں کیلئے سخت کردیئے گئے ہیں اور خطرہ کے پیش نظر انتظامات پر نظرثانی کی جارہی ہے۔ فرانس کا سفر کرنے والے برطانوی فوجیوں کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ اپنی وردیوںمیں ملبوس نہ رہیں۔ وزیردفاع برطانیہ مائیکل فیلن نے کہا کہ فوجیوں کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے کیونکہ دہشت گرد حملہ کا خطرہ حقیقی ہے۔ فوجیوں کی تعداد اور پولیس کی مدد کیلئے ان کی دستیابی کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے عہدکیا کہ نگرانی کے دور رس قوانین بنائے جائیں گے بشرطیکہ وہ ماہ مئی میں دوبارہ منتخب ہوجائیں۔ برطانیہ میں یہ تمام تیاریاں پیرس میں دہشت گرد حملہ کے پس منظر میں جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT