Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / برطانیہ میںسڑک حادثہ ‘ ایک ہندوستانی کے بشمول 8ہلاک

برطانیہ میںسڑک حادثہ ‘ ایک ہندوستانی کے بشمول 8ہلاک

لندن ۔ 27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد برطانوی شہری ان مہلوکین میںشامل ہیں جو جنوبی انگلستان کے ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ ان کی منی بس دو لاریوں کے درمیان دب گئی تھی ۔ اس میںسوار بعض افراد ہندوستان سے تعطیلات منانے اپنے خاندانوں کے ساتھ برطانیہ آئے ہوئے تھے ۔ بعض مسافر برطانیہ میں چھٹیاں منانے آئے ہوئے تھے لیکن اس سانحہ کے متاثرہ افراد کو ہندوستانی ہائی کمشنر برائے لندن نے ہر ممکن مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ برطانیہ کی پولیس نے ہنوز ان افراد کی جو اس حادثہ میںہلاک ہوئے تفصیل جاری نہیں کی ہے ۔ تاہم ایک پانچ سالہ لڑکی ‘ ایک خاتون اور ایک مرد ایک اسپتال میں مہلک زخموں کا علاج کروا رہے ہیں جبکہ ایک اور خاتون کے زخم سنگین نوعیت کے ہے ۔ دونوں لاریوں کے ڈرائیورس کو گرفتار کیا جاچکا ہے ‘ ان میں سے ایک پر شراب کے نشہ میںہونے کا شبہ ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT