Monday , January 22 2018
Home / دنیا / برطانیہ میں باپ کو قتل کرنے کی کوشش پر ہندوستانی نژاد لڑکا قید

برطانیہ میں باپ کو قتل کرنے کی کوشش پر ہندوستانی نژاد لڑکا قید

لندن۔13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد لڑکے کو برطانیہ کی ایک عدالت نے 8 سال قید کی سزاء سنائی کیوں کہ اسے دھماکو مادّے آن لائین خریدنے کی کوشش کا مرتکب پایا گیا جس کے ذریعہ وہ اپنے قدآمد پسند سکھ باپ کو ہلاک کردینا چاہتا تھا جس نے اس کی سفید فام گرل فرینڈ کو قبول نہیں کیا۔ گرتیج سنگھ سندھاوا کو گزشتہ سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا جب یو کے کی نیشنل کرائم ایجنسی کے خفیہ عہدیداروں نے ایک کار بم کا پتہ چلایا جس کا 19 سالہ گرتیج نے آن لائین آرڈر دیا تھا۔ گرتیج پر نومبر 2017ء میں برمنگھم کرائون کورٹ میں مقدمہ چلا جس نے اسے مجرم پایا۔ گرتیج نے آن لائین خریدی کے دوران کرپٹو کرنسی کے ذریعہ ادائیگی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT