Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں جولین اسانج کو گرفتار کرلیا جائے گا

برطانیہ میں جولین اسانج کو گرفتار کرلیا جائے گا

لندن۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے آج کہا کہ اگر وِکی لیکس کے بانی جولین اسانج یہاں کے ایکوڈورین سفارت خانہ سے باہر نکلیں گے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا جہاں پر انہیں جون 2012ء سے رکھا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف یوروپی یونین کی گرفتاری وارنٹ سے بچا جاسکے۔ ان پر سویڈن میں عصمت ریزی کے الزامات ہیں۔ اسانج کو سویڈن کے حوالے کرنے برطانیہ کے پاس قانونی جواز بھی ہے۔ 44 سالہ آسٹریلیائی شہری سفارت خانہ کے اندر غیرقانونی حراست میں دن گذار رہے ہیں۔ قبل ازیں اسانج نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ تین سال سے وہ سفارت خانہ میں محروس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT