Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / برطانیہ میں داؤد ابراہیم کی وسیع تر جائیدادیں

برطانیہ میں داؤد ابراہیم کی وسیع تر جائیدادیں

دوبئی ، اسپین ، مراقش ، ترکی ، قبرص اور آسٹریلیا میں بھی کئی جائیدادوں کے مالک
لندن ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستان کو شدت سے مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے دنیا کے اہم ملکوں میں بڑی کثیر جائیدادیں خریدی ہیں ۔ برطانیہ بھر میں بھی ان کی سلسلہ وار کئی جائیدادیں ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 62 سالہ داؤد ابراہیم نے برطانیہ میں اپنی جائیدادوں کا جال پھیلا دیا ہے ۔ ممبئی بم دھماکوں 1993 میں اصل کارساز ہندوستان کو شدت سے مطلوب ڈان پر الزام ہے کہ وہ کئی جرائم میں ملوث ہے جیسے میاچ فکسنگ ، اور جبری رقومات کی وصولی وغیرہ اس کا پیشہ ہے ۔ اس نے برطانیہ میں مڈلینڈس اور ساوتھ ایسٹ میں قیمتی جائیدادیں کردی ہیں ۔ اس کے علاوہ ہندوستان ، متحدہ عرب امارات ، اسپین ، مراقش ، ترکی ، قبرص اور آسٹریلیا میں بھی جائیدادیں ہیں ۔ لندن کے اخبار نے ہندوستانی حکام کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ اور معلومات کے حوالے سے تمام تفصیلات شائع کی ہیں ۔ برطانیہ کی کمپنیز ہاوز اینڈ لینڈ رجسٹری کی جانب سے یہ ریکارڈس تیار کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ پانامہ پیپرس سے بھی جانکاری لی گئی ہے تاکہ اس مبینہ جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں ۔ یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس نے اپنا ایک سنڈیکیٹ بنایا ہے جس کو ڈی کپنی سے جانا جاتا ہے ۔ اس نے پاکستان کے راستے منشیات کی اسمگلنگ شروع کی تھی اور ہندوستانی سرحدوں سے ہوتے ہوئے یوروپ اور شمالی امریکہ تک جہاز کے ذریعہ منشیات کو منتقل کیا کرتا تھا ۔ ممبئی کی بندرگاہوں سے یہ منشیات ساری اشیاء میں پھیلائی جاتی ہیں ۔ داؤد ابراہیم کے تعلق ے کہا جاتا ہے کہ اس نے پاکستان میں روپوشی اختیار کرلی ہے اس سے متاثر ہو کر ہندوستان کے اندر ایک انڈر ورلڈ ڈان دلی محمود کے نام سے 8 حصوں پر مبنی ٹیلی ویژن سیریز بنائی گی جس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی سرزمین کا بیجا استعمال کیا گیا ہے اور یہاں سے ہی عالمی سطح پر جرائم کے سنڈیکٹ کو پھیلایا گیا ہے ۔ اخبار کو دستیاب دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ داؤد ابراہیم کی سرگرمیوں کو اس کے دست راست محمد اقبال ، مرچی میمن نے خوب وسعت دی ہے ۔ ان لوگوں نے ہی برطانیہ میں بڑی بڑی جائیدادیں خریدی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT