Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں سات دہشت گرد حملوں کو ناکام کیا گیا : کیمرون

برطانیہ میں سات دہشت گرد حملوں کو ناکام کیا گیا : کیمرون

لندن ؍ انطالیہ ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی انٹلیجنس سرویسیس نے گذشتہ 6 ماہ کے دوران ایک دو نہیں بلکہ سات دہشت گردانہ حملوں کو ناکام کردیا کیونکہ القاعدہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کسی نامعلوم مقام سے جاری انتباہ اور دھمکیوں پر برطانوی انٹلیجنس نے لاپرواہی سے کام نہیں لیا بلکہ چوکسی برقرار رکھتے ہوئے حملوں کے منصوبوں کو ناکام کردیا تھا ورنہ برطانیہ میں بھی اب تک نہ جانے کتنی تباہی ہوتی اور کتنے لوگ مارے جاتے۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے آج یہ بات بتائی۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت کئے گئے جب برطانوی حکومت 1900 نئے جاسوسوں کی خدمات حاصل کرنے والی ہے جو 2005ء میں جولائی کے مہینے میں لندن میں کی گئی بمباری کے بعد برطانوی سیکوریٹی کی مد میں خرچ کی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT