Friday , September 21 2018
Home / دنیا / برطانیہ میں طلبہ کا مفت تعلیم کیلئے مظاہرہ

برطانیہ میں طلبہ کا مفت تعلیم کیلئے مظاہرہ

لندن، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہزاروں طلبہ نے مفت تعلیم کے حق میں مظاہرہ کیا۔ لندن پولیس کے مطابق اس دوران ہونے والے تصادم میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ احتجاج اُس وقت پُر تشدد رْخ اختیار کرگیا جب طلبہ نے قدامت پسند جماعت کے مرکزی دفتر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ تعلیم بنیادی حق ہے نہ کہ تجارت۔ برطانیہ میں حالیہ برسوں کے دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT