Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / برطانیہ میں عید اور دیوالی کے دن تعطیلات کی تجویز مسترد

برطانیہ میں عید اور دیوالی کے دن تعطیلات کی تجویز مسترد

لندن۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)حکومت ِ برطانیہ نے عید اور دیوالی کے دن قومی تعطیل کے اعلان کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مزید عام تعطیلات سے ملک کی معیشت متاثر ہوگی۔ ان دونوں تہواروں کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کی ایک آن لائن درخواست پیش کی گئی تھی۔ یہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے بڑے تہوار ہیں جو کثیر تعداد میں برطانیہ میں مقیم ہیں۔ اس درخواست پر ایک لاکھ 21 ہزار 843 دستخطیں موجود تھیں۔ دارالعوام میں مباحث اور ای ۔ پوزیشن کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی نے اس موضوع پر مباحثہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مسئلہ پر ماہرانہ رائے حاصل کی جائے گی، تاہم کہا کہ برطانیہ میں مزید عام تعطیلات ملک کی معیشت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT