Monday , November 20 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں مارچ سے اب تک پانچ دہشت گردانہ حملوں کو ناکام کیا گیا : رپورٹ

برطانیہ میں مارچ سے اب تک پانچ دہشت گردانہ حملوں کو ناکام کیا گیا : رپورٹ

لندن ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال مارچ میں برطانوی پارلیمنٹ کے قریب چاقو تھامے ہوئے ایک شخص نے تیز رفتار کار چلاتے ہوئے پانچ افراد کو کچل کر ہلاک کردیا تھا جبکہ ایک پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ کر ہلاک کیا تھا۔ اس دلدوز واقعہ کے بعد برطانوی سیکوریٹی فورسیس نے اب تک دہشت گردانہ حملوں کے پانچ منصوبوں کو ناکام کیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں سیکوریٹی فورسیس کے بیانات کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق 22 مارچ کو خالد مسعود کے ذریعہ پارلیمنٹ پر حملہ کے بعد اختیار کی گئی غیرمعمولی چوکسی کی وجہ پانچ دیگر مقامات پردہشت گردانہ حملوں کے منصوبوں کو ناکام کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا گیا۔ پانچ کے منجملہ تین حملوں میں چاقو کا استعمال کیا گیا جن میں سے دو واقعات لندن میں اور ایک برمنگھم میں رونما ہوئے جبکہ لندن میں ہی ناکام کئے گئے حملے میں حملہ آور نامعلوم طریقہ کار اختیار کیا  تھا جبکہ پانچویں منصوبہ کو بھی لندن میں ہی اس وقت ناکام کیا گیا تھا جب کچھ مشتبہ لوگوں کو دیگر جرائم کے ارتکاب پر گرفتار کیا گیا تھا اور بعدازاں پتہ چلا تھا کہ وہ لوگ دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT