Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / برطانیہ میں محمد علی بیگ تھیٹر ڈراموں کی پیشکشی

برطانیہ میں محمد علی بیگ تھیٹر ڈراموں کی پیشکشی

فیسٹیول میں قلی دلوں کا شہزادہ ، ترے باز خاں شامل
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : اسٹیج تھیٹر کی دنیا کے عالمی شہرت یافتہ قادر علی بیگ فاونڈیشن نے تھیٹر کی دنیا میں ایک تاریخ بنائی ہے ۔ محمد علی بیگ کو قادر علی بیگ فاونڈیشن کے دو حیدرآبادی ڈرامے قلی دلوں کا شہزادہ اور 1857 ، ترے باز خاں کو لندن برطانیہ میں ایڈن برگ فیسٹیول میں پیش کرنے کے لیے مدعو کیاگیا ہے ۔ یہ دو ڈرامے شہزادہ قلی قطب شاہ اور دکن کے مجاہد آزادی ترے باز خاں کی زندگی پر مبنی ہیں ۔ محمد علی بیگ گذشتہ سال ترکی میں ڈرامہ پیش کرچکے ہیں ۔ انہوں نے ملک کی اردو تھیٹر کی تاریخ بنائی ہے ۔ اس سے قبل قلی دلوں کا شہزادہ کو امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، کینڈا اور ترکی میں پیش کیا جاچکا ہے ۔ پدم شری محمد علی بیگ رومانی شاعر شہزادہ 1857 ترے باز خاں کے کردار میں خود کو پیش کرچکے ہیں ۔ قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن ٹیم برطانیہ کے تین ہفتوں کے دورہ پر ہے ۔ ڈرامہ ترے باز خاں کو 18 اگست کو پیش کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT