Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں مدارس کے خلاف کارروائی کرنے کی مخالفت

برطانیہ میں مدارس کے خلاف کارروائی کرنے کی مخالفت

لندن ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی تقریباً 400 مساجد کے نمائندوں نے آج حکومت کی ان تجاویز کو مسترد کردیا کہ برطانیہ کے تقریباً 2000 مدارس کو درج رجسٹر کرتے ہوئے ان کا معائنہ کیا جانا چاہئے۔ برطانوی حکومت نے اس سلسلہ میں نئے قوانین پر مشاورت کا آغاز کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے حصہ کے طور پر برطانوی حکومت دینی مدارس پر نظر رکھنا چاہتی ہے۔ برطانیہ کے 400 مساجد کی نمائندہ تنظیم نے حکومت کی اس تجویز کو مسترد کردیا کہ دینی مدارس پر تحفظات عائد کئے جائیں تاکہ انتہاء پسندانہ سرگرمیوں کا پتہ چلایا جاسکے۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے جب سے یہ اعلان کیا ہیکہ برطانیہ کے تمام مساجد اور مدرسوں کو درج رجسٹر کرتے ہوئے ان پر نظر رکھی جانی چاہئے۔ مساجد کی نمائندگی کرنے والی تنظیم نے حکومت کے اس منصوبہ کو مسترد کردیا ہے۔ سمجھا جاتا ہیکہ برطانیہ میں تقریباً 2000 دینی مدارس کام کررہے ہیں جہاں پر مسلم طلبہ کو قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT