Wednesday , October 24 2018
Home / دنیا / برطانیہ میں مسلمانوں کے حق میں مہم، نفرت کے خلاف احتجاج

برطانیہ میں مسلمانوں کے حق میں مہم، نفرت کے خلاف احتجاج

لندن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر احتجاج کرتے ہوئے عوام نے سڑکوں پر نکل کر مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی۔ انسداد دہشت گردی کی پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو ملنے والے اس نفرت انگیز خط کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے جس میں مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی ہے۔ اس خط میں 3 اپریل کو مسلمانوں کو سزاء دینے کا دن کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف رغبت پر مبنی اس خط پر لندن پولیس نے بتایا کہ وہ خط کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔ سوشیل میڈیا پر بھی مسلمانوں سے نفرت کے بجائے محبت کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ برطانی عوام نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کے مقابلہ میں 3 اپریل کو مسلمانوں سے محبت کے دن کے طور پر ایک منفرد مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔ اس مہم کیلئے سوشیل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ کئی تنظیموں نے مسلمانوں سے محبت کرنے کی ترغیب دینے کیلئے سوشیل میڈیا کا استعمال شروع کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ جیسے ٹوئیٹر پر مینڈ کمیونٹی کی جانب سے ’’مسلمز لو ڈے‘‘ کے عنوان سے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد مسلمانوں کے ساتھ نیکی اور احسان کرنا ہے اور مسلمانوں سے اچھا برتاؤ کرنے کیلئے زور دیا گیا ہے۔ برطانیہ اخبار میٹرو کے مطابق برطانوی عوام نے اپنے ملک میں کسی قسم کی نفرت انگیز مہم کی مخالفت کی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشت گرد یونٹ کو اس تحقیقات کیلئے مقرر کیا ہے اور خط روانہ کرنے والے کا پتہ چلایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT