Friday , November 24 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں ہندوستانی نژاد خاتون جج کی حلف برداری

برطانیہ میں ہندوستانی نژاد خاتون جج کی حلف برداری

لندن ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد مشہور و معروف بیرسٹر کلیانی کول جو ہمیشہ اعلیٰ سطحی اور انتہائی اہمیت کے حامل معاملات کی یکسوئی کیا کرتی ہیں ، انھیں آج برطانیہ میں سرکٹ جج کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ 54 سالہ کلیانی جو گزشتہ 32 سالوں سے انتہائی سنگین اور اہم نوعیت کے معاملات کی یکسوئی کرتی آئی ہیں ، فوجداری کے دفاعی معاملات میں کلیانی کو زبردست تجربہ حاصل ہے ۔ انھیں 1983 ء میں بار کونسل کا رکن مقرر کیا گیا تھا اور 2009 ء میں وہ ایک ریکارڈر بن گئی تھیں۔ ریکارڈر کی حیثیت سے وہ مقدمہ کے لئے مختلف کیسوں کی تیاری کرتی تھیں اور بعد ازاں کاؤنٹی کورٹس میں اُن کی سماعت بھی کرتی تھیں۔ انھیں کل سرکٹ جج کی حیثیت سے حلف دلایا گیا اور اب وہ فوری اثر کے ساتھ شئرس برک کراؤن کورٹ میں اپنے فرائض انجام دیں گی ۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران انھوں نے قتل ، سنگین نوعیت کے جنسی جرائم اور دھوکہ بازی کے معاملات کی یکسوئی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT