Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں 2040ء تک پٹرول وڈیزل کاریں بند ہوجائیں گی ؟

برطانیہ میں 2040ء تک پٹرول وڈیزل کاریں بند ہوجائیں گی ؟

لندن، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی حکومت کی طرف سے آج یہ اعلان متوقع ہے کہ 2040 سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی کاروں (نامیاتی ایندھن سے چلنے والی کاروں ) پر مکمل طور پابندی لگ جائے گی۔ روزنامہ ’’دی ٹائمس‘‘ میں کل شائع ہونے والی خبر کے مطابق فضائی آلودگی کو صاف کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت برطانیہ میں 2040 کے بعد صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو ہی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سے پہلے فرانس بھی اس ماہ اس طرح کا فیصلہ کر چکا ہے تاہم اس کے وزیر ماحولیات نکولس اولو نے نامیاتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کے اعلان کو پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تعلق سے فرانس کاعزم بتایا ہے ۔اس خبر پر ردعمل دینے کے لیے برطانیہ کے وزارت ماحولیات میں کسی اہلکار سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ دی ٹائمس کے مطابق اس منصوبہ کے تحت پٹرول یا ڈیزل انجن کیساتھ ہی الیکٹرک موٹر والے نئی ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT