Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / برطانیہ نے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی:روس

برطانیہ نے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی:روس

ماسکو۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) روسی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے رواں برس فٹ بال ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق لندن میں گذشتہ دنوں سابق روسی ڈبل ایجنٹ کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں جو کھیلوں کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا سبب بنیں گے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ قوی امکانات ہیں کہ ماسکو چند برطانوی عہدیداروں پر حملے کا ذمہ دار ہے۔ اس کے پیش نظر اعلٰی برطانوی عہدیداروں نے روس میں رواں برس فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT