Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / برطانیہ کا شاہی جوڑا ولیم اور کیٹ آسام پہنچ گئے

برطانیہ کا شاہی جوڑا ولیم اور کیٹ آسام پہنچ گئے

تیزپور ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شاہی جوڑے کی آسام میں آمد ، برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج آسام پہنچ گئے جہاں ان کا روایتی استقبال کیا گیا۔ شہزادہ ولیم سیاہ سوٹ میں اور ڈچس ہلکے سبز لباس میں ملبوس تھیں۔ ایرپورٹ پر ان کا روایتی استقبال آسامی گلوکاروں اور رقاصاؤں نے بیہو رقص پیش کرتے ہوئے کیا۔ جب یہ جوڑا گاڑی میں ایرپورٹ سے روانہ ہوا تو وہاں کھڑی ہوئی نوجوان لڑکیوں نے ہاتھ ہلا کر ان کا خیرمقدم کیا۔ ڈیوک اور ڈچس کازی رنگا نیشنل پارک کا بھی دورہ کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT