Wednesday , December 19 2018

برطانیہ کا فیفا ورلڈکپ کے بائیکاٹ پر غور

لندن۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ برطانیہ میں موجود سابق روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپال کو روس نے زہر دیا ہے تو پھر ہم سوچی میں ہونیو الے فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کریں گے جبکہ آسٹریلیا، پولینڈ اور جاپان بھی بائیکاٹ میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سالزبری روسی ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو زہر دے دیاگیا تھا جس کے بعد دونو ں کی حالت نازک ہوگی تھی تاہم اب بتایا گیا ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ حکام کے کہا کہ ابھی اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ نیز وزراء نے فیفا ورلڈ کپ میں سینیئر سیاستدانوں اور حکام کو جانے سے روکنے کیلئے غور کیا ہے، اس کے علاوہ انگلینڈ کے پورے اسکواڈ کو روکنے کیلئے بھی غور جاری ہے۔ برطانیہ محکمہ دفاع کے اعلیٰ ذرائع نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کا بائیکاٹ بھی ہمارا ایک اختیار ہے جبکہ دیگر متبادل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ورلڈ کپ 14 جون کو روس میں شروع ہورہا ہے۔ برطانیہ کا یہ ردعمل انتہائی اور موثر ہوگا۔ امور خارجہ سے منتخب کمیٹی کے چیئرمین اور کل جماعتی پارلیمانی رشین گروپ کے چیئرمین نے بھی بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اپنے اتحادیوں پر بھی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کیلئے دباوڈالا جائے تاکہ پوٹین انتظامیہ کیخلاف اپنے جذبات کا اظہار ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT