Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / برطانیہ کا 23روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کا 23روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

لندن، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے روس کے 23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برطانیہ کے یہ فیصلہ روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے میں روس کی طرف سے وضاحت دینے سے انکار کرنے کے بعد کیا ہے ۔برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامئے نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔ سرد جنگ کے بعد گزشتہ 30 برسوں میں اب تک کی یہ سب سے بڑی سفارتی بے دخلی ہے ۔ وزیر اعظم کے اس فیصلے کے بعد ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہنگامی میٹنگ بلائی گئی ہے ۔ ان 23 سفارتکاروں کو برطانیہ چھوڑنے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے ۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتہ دیا گیا ہے اور یہ سفارتکار وہ انٹلیجنس آفیسر ہیں جن کی شناخت مخفی رکھی گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT