برطانیہ کیلئے روس سب سے بڑا خطرہ:ا سمتھ

ماسکو ۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے جنرل اسٹاف کے سربراہ مارک کارلینٹوا سمتھ نے کہا ہے کہ روس اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپوں کے مقابلے میں انگلینڈ کی حفاظت کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔ ’ٹیلی گراف‘ میں جمعہ کو دیر سے شائع انٹرویو میں اسمتھ نے کہاکہ روس آج القاعدہ اور آئی ایس جیسے شدت پسندکے خطرات کے مقابلے میں ہماری قومی سلامتی کیلئے یقینی طور پر بہت بڑا خطرہ ہے۔اخبار نے فوجی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ عراق اور شام میں آئی ایس کی شکست اور افغانستان میں القاعدہ کو ہونے والے نقصان کی وجہ سے برطانیہ کے لئے خطرہ بدل گیا ہے ۔ لہٰذا برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو روس کے خطرے پر توجہ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ روس نے مغربی خطرے خاص طور سے کچھ غیر روایتی شعبوں میں جیسے سائبر، خلائی اور سمندر کے نیچے جدوجہد کا پتہ لگانے اور ان کو اپنے حق میں کرنے کے لئے منظم کوشش شروع کی ہے ۔ ہم روس کے خطرے کے تئیں لاپرواہ نہیں ہو سکتے ہیں یا اسے بلامقابلہ نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT