Friday , August 17 2018
Home / Top Stories / برطانیہ کی اعلیٰ سطحی قیادت سے سعودی ولیعہد کی ملاقاتیں

برطانیہ کی اعلیٰ سطحی قیادت سے سعودی ولیعہد کی ملاقاتیں

لندن ،8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد نے ملکہ برطانیہ اوروزیراعظم سے ملاقات کی۔ سعودی عرب نے برطانیہ کو براہ راست سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے ، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری اور تجارت 90 ارب ڈالرز تک لے جانے پر اتفاق ہوا ہے ۔برطانوی اپوزیشن اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے محمد بن سلمان کی برطانیہ آمد پر احتجاج کیا گیا۔محمد بن سلمان سرمایہ کاری کی نوید لیے لندن پہنچے ہیں،10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، جس میں برطانیہ میں براہ راست سرمایہ کاری اور برطانوی کمپنیوںکو نیا بزنس ملنے کی باتیں ہوئیں۔تھریسامے کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی سے تعلقات یوروپی یونین سے علیحدگی کے دور میں برطانوی معیشت کو مضبوطی فراہم کریں گے ۔ محمد بن سلمان نے بکنگھم پیالس میں ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کی۔ ظہرانہ ملکہ اور عشائیہ کا شہزادہ چارلس اور ولیم کے ساتھ رکھا گیا۔پارلیمنٹ میں تھریسامے اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن میں سعودی ولی کے دورے کو لے کر شدید بحث ہوئی۔ تھریسامے نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ولی عہد کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا، برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT