Thursday , November 15 2018
Home / دنیا / برطانیہ کی جیل سے اسلام پسند انجم چودھری کی عنقریب رہائی

برطانیہ کی جیل سے اسلام پسند انجم چودھری کی عنقریب رہائی

لندن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام پسند انجم چودھری کی برطانیہ کی جیل سے عنقریب رہائی عمل میں آنے والی ہے۔ برطانوی پولیس ان کی رہائی کو لیکر تشویش میں مبتلاء ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ انجم چودھری ہمارے لئے سب سے خطرناک ہے۔ برطانوی حکام نے بتایا کہ آئی ایس آئی ایس کے مبلغ انجم چودھری حقیقت میں عوامی زندگیوں کیلئے خطرناک ہیں۔ انہیں برطانوی جیل سے رہا کیا جانے والا ہے۔ 51 سالہ چودھری کو داعش میں شامل ہونے کیلئے مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی پاداش میں 5 سال کی سزاء دی تھی۔ سیکریٹ سرویس کے عہدیداروں نے الزام عائد کیاکہ مبلغ اسلام انجم چودھری اپنی تقاریر میں نفرت پھیلانے کا پیغام دیتے ہیں۔ یہ برطانیہ کیلئے خطرناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT