Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / برطانیہ کی نئی وزیراعظم سے مودی کی ٹیلیفونی بات چیت

برطانیہ کی نئی وزیراعظم سے مودی کی ٹیلیفونی بات چیت

نئی دہلی ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے آج ٹیلیفون پر بات چیت کی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے حکمت عملی کی باہمی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے ہندوستان کے عزم و عہد کا اعادہ کیا۔ مودی نے مے سے اپنی ٹیلیفونی گفتگو کے دوران مختلف باہمی عالمی اداروں میں ہندوستان کو برطانیہ کی مسلسل تائید کی ستائش کی۔ مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تھریسامے نے کہا کہ مضبوط و مستحکم باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وہ ان کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کی متمنی ہیں۔ نیز اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون میں فروغ پر زور دیا۔ تھریسامے نے برطانیہ کی نئی وزیراعظم کی حیثیت سے 13 جولائی کو حلف لیا تھا۔ وہ ڈیوڈ کیمرون کی جانشین ہیں جو یوروپی یونین سے اپنے ملک کی علحدگی کے حق میں عوامی رائے کے پیش نظر وزیراعظم کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT