برطانیہ کے تین دولتمند خاندانوں میں ہندوجہ شامل

لندن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کے تجزیہ کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہندوجہ برادران اس ملک کا تیسرا دولتمند ترین خاندان ہیں۔چاریٹی آکسفام کی طرف سے شائع شدہ تحقیقی مقالہ آج منظرعام پر آیا۔ دولتمند افراد سے متعلق فوربس میگزینس کے مطابق لندن میں مقیم سری چند اور گوپی چند ہندوجہ برادران کی مشتر

لندن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کے تجزیہ کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہندوجہ برادران اس ملک کا تیسرا دولتمند ترین خاندان ہیں۔چاریٹی آکسفام کی طرف سے شائع شدہ تحقیقی مقالہ آج منظرعام پر آیا۔ دولتمند افراد سے متعلق فوربس میگزینس کے مطابق لندن میں مقیم سری چند اور گوپی چند ہندوجہ برادران کی مشترکہ دولت 10 ارب امریکی ڈالر سے بھی زیاد ہے ۔ ’’ برطانیہ کی ایک کہانی‘‘ کے زیرعنوان رپورٹ میں اس ملک کے امیر ترین افراد اور دوسری طرف غربت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ویسٹ منسٹر کے ڈیوک دولتمند ترین شخص ہیں جن کے بعد دیوڈ اور سائمین ریوبین کو دوسرا مقام حاصل ہے ۔

ہندوجہ برادران کو تیسرا ، کاڈوگان خاندان کو چوتھا اور اسپورٹس میں راست خردہ فروش ادارہ کے سربراہ مائیکے ایشلے کو پانچواں مقام حاصل ہے۔ اس رپورٹ میں یہ افسوسناک اور حیرت انگیز انکشاف بھی ہوا ہے کہ برطانیہ کے پانچ دولتمند خاندان کے پاس برطانیہ کی 20 فیصد غریب ترین آبادی کی مجمودی دولت سے بھی زیادہ دولت موجود ہے ۔ 20 فیصد غریب ترین برطانوی آبادی کی مجموعی دولت 28.1 ارب پاؤنڈس ہے جو اوسطاً فی کس 2,230 پاؤنڈس ہوسکتا ہے ۔ جبکہ پانچ دولت مند خاندانوں کی مجموعی دولت اور اثاثوں کی مالیت 28.2 ارب پاؤنڈس ہے۔

TOPPOPULARRECENT